سونے کا دام گر گیا، کتنے کا تولہ ہو گیا ؟ جانیے

Dec 11, 2023 | 15:21:PM
سونے کا دام گر گیا، کتنے کا تولہ ہو گیا ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت وقت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے اقدامات رنگ لانے لگے ، روپے کے استحکام  کے بعد اب سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی واقع ہوئی ہے ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا،171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کنزہ ہاشمی بھی 'اینیمل' کے سحر میں مبتلا،ویڈیو وائرل