کنزہ ہاشمی بھی 'اینیمل' کے سحر میں مبتلا،ویڈیو وائرل

Dec 11, 2023 | 15:00:PM
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بالی وڈ ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘پر رقص کرتے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم 'اینیمل' نے نہ صرف اپنی حیران کن کمائی سے دنیا میں طوفان برپا کررکھا ہے بلکہ اس ایکشن تھرلر فلم کے بخار نے پاکستانی اداکاراؤں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلم ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انیمل کے گانوں پر منفرد ریلز بناتے نظر آہے ہیں وہی پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو بھی سوش میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اُنہیں  ’اینیمل‘ کے مقبول گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ  کنزہ ہاشمی ساتھی اداکارہ صبور علی کے ہمراہ فلم 'انیمل' کے گانے 'جمال جمالو' پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں جس پر بھارتی اداکار بوبی دیول اپنی فنکارانہ مہارت سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے ہوئے ہیں۔  ویڈیو میں صبور کنزہ کے سر پر گلاس رکھتی ہیں اور پھر کنزہ ہاشمی جمال جمالوں گانے پر ڈانس کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد، فواد چودھری کو بڑا ریلیف مل گیا

جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں کی ایک طویل تعداد نے کمنٹ سیکشن کا رخ کرلیا۔ تبصرہ کرتے صارفین نے جہاں کنزہ کیلئے تعریفوں کے پل باندھے وہیں کئی صارفین ایسے بھی تھےجنہوں نے فلم میں منفی کردار دکھائے جانے کے باجود فلم کو پسند کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندانا اور بوبی دیول کی کاسٹ پر مبنی فلم ’اینیمل‘ کو یکم دسمبر ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے اب تک تقریباً 660 کروڑ روپے کما چکی ہے۔