دیور کا بھابھی کو خوش کرنے کا انوکھا انداز۔۔ پھر کیاہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 11, 2021 | 17:19:PM
دیور کا دلہا دلہن کے سامنے ڈانس پھر کیاہوا
کیپشن: شادی پر دیور کا ڈانس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں شادی کی ویڈیوز کا چرچا ہے اور ہر کوئی بشمول دولہا، دلہن اور ان کے دوست اور رشتہ دار اس کو خاص بنانے کے لیے سب کچھ کرتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہم لڑکوں کا ایک گروپ دولہا اور دلہن کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اسی دوران دولہے کا دوست دلہن کو متاثر کرنے کے لیے کچھ ایسا کرتا ہے جس سے سب حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنسا منع ہے۔۔ سلفی لیتے ہوئے لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو میں دولہا اور دلہن اسٹیج پر بیٹھے نظر آرہے ہیں جب دولہے کے دوست اسٹیج پر آئے اور ڈانس شروع کردیا۔ دریں اثنا ان میں سے ایک اپنی نوبیاہتا بھابھی کو متاثر کرنے کے لیے اسٹنٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تاہم سٹنٹ غلط ہو جاتا ہے اور دیور ایک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے اور زور سے اسٹیج پر گر پڑتا ہے۔

پہلے تو سب حیران ہوتے ہیں، پھر قہقہوں کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔ لڑکا اسٹنٹ کرتے ہوئے پھسل گیا اور وہ دولہا اور دلہن کے سامنے گر پڑا۔ تاہم اگلے ہی لمحے وہ ایک بار پھر ناچنا شروع کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو کو ایک انسٹاگرام پیج دی ویڈنگ بریگیڈ سے شیئر کیا گیا ہے اور اسے اب تک 36 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کا کرکٹ میچ کے دوران اظہار محبت۔۔ نوجوان نے انگوٹھی پہنا دی