لڑکی کا کرکٹ  میچ کے دوران اظہار محبت۔۔ نوجوان نے انگوٹھی پہنا دی 

Dec 11, 2021 | 15:30:PM
لڑکی نے کرکٹ میچ کے دوران لڑکے سے اظہار محبت کردیا
کیپشن: لڑکے نے لڑکی کو انگوٹھی پہنا دی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی لڑکی نےایشز سیریز کے دوران انگلش ٹیم کے مداح سے  اظہارِ محبت کردیا۔

 انگلش کرکٹرز اور کینگروز کے درمیان  کرکٹ میچ جاری تھا جب کہ وہیں تماشائیوں کے اسٹینڈ میں دونوں ٹیموں کے دو مداح ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کررہے تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو ہرایا لیکن اسی میچ میں ایک آسٹریلوی دوشیزہ انگلش ٹیم کے مداح کے سامنے دل ہار بیٹھی اور دوران میچ ہی تماشائیوں کے سامنے محبت کا اظہار کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے تحفہ قبول کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے کترینہ نے وکی کے گھر میں کیا کیا؟۔۔دیکھ کر یقین کرنا مشکل

لڑکی کے اظہار محبت کو نوجوان فراموش نہ کرسکی اور خوشی سے نہال ہوتے ہوئے نوجوان کے اس محبت بھرے تحفے کو قبول کیا۔

She said yes! How good! pic.twitter.com/Mc7erNaeYO

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں نوجوان پہلی مرتبہ 2017 میں کرکٹ کے میدان میں ہی ملے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:سرکاری یونیورسٹی میں ڈانس ۔۔ ایک اورویڈیو منظر عام پر آ گئی