شادی سے پہلے کترینہ نے وکی کے گھر میں کیا کیا؟۔۔دیکھ کر یقین کرنا مشکل

Dec 11, 2021 | 13:41:PM
کترینہ وکی کوشل گھر کی صفائی کرتے ہوئے
کیپشن: کترینہ وکی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیک) بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ اور  وکی کوشل کی شادی کے بعد ان کے کروڑوں چاہنے والے زندگی کے نئے سفر کے لیے اِنہیں مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

خوبصورت جوڑی کی جانب سے لاکھ چھپانے پر بھی میڈیا نے گزشتہ کئی مہینوں سے ان کی شادی کی خبر مداحوں کو سنا دی تھی۔

انسٹا گرام پر نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ جوڑا اپنے گھرکی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، انٹرنیٹ پر من چلوں نے دونوں کی الگ الگ ویڈیو کو کولاج کی شکل دے دی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف گھر کی جھاڑو دے رہی ہیں اور وکی کوشل پنکھے صاف کر رہے ہیں۔

 سول میڈیا پر وائرل ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ویڈیو میں یہ دونوں فنکار کورونا لاک ڈاؤن کے دوران فراغت کے دنوں میں مصروف رہنے کے لئے خود اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے ”مایوں “ کی تصاویربھی شیئر کردیں
واضح رہے کہ عالیشان شادی کے بعد اب یہ جوڑا ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود ہے، کترینہ کیف اور وکی کوشل ولیمے کے بعد اپنے ہنی مون کے لیے فوراً مالدیپ روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لئے بڑا جھٹکا۔۔ امتحانات کا طریقہ مکمل تبدیل