برازیل سے ڈی پورٹ پاکستانی مسافر کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )برازیل سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی مسافر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی میں درج ہوا۔
مسافر علی رضا کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، برازیل سے ڈیپورٹ مسافر کو 9 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایا گیا، برازیل نے مسافر کو “لو پروفائل ایسائلم سیکر” قرار دے کر ڈی پورٹ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے پاکستان سے انڈونیشیا اور پھر سعودی عرب کا سفر کیا، سعودی عرب سے میکسیکو کا ویزا حاصل کرکے برازیل روانہ ہوا،برازیل میں مقررہ مدت سے زائد قیام پر پولیس نے مسافر کو گرفتار کیا۔
برازیل سے مسافر کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر لگا میکسیکو کا ویزا بھی مشکوک قرار دیا گیا ، پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 26 پر موجود میکسیکو ویزا مشکوک پایا گیا، ایف آئی اے نے مشکوک میکسیکو ویزا کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی۔
انسانی سمگلنگ اور دستاویزی جعلسازی کے پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں ، مبینہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران ,امریکہ جنگ، ایران کی معمول کی سفارت کاری جارحانہ انداز اختیار کر گئی