نئی پنجابی فلم عشق بدمعاش کے فوٹو سیٹ ٹریلر کی لانچنگ!

Aug 11, 2026 | 10:39:AM
نئی پنجابی فلم عشق بدمعاش کے فوٹو سیٹ ٹریلر کی لانچنگ!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیپیٹل سینما لاہور میں نئی پنجابی فلم عشق بدمعاش کے فوٹو سیٹ اور ٹریلر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے ہیرو اداکار حیدر سلطان راہی، اداکارہ دیا جٹ ، اداکار اچھی خان،فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ، نوید پپو، جرار رضوی، جونی ملک، فلم ڈائریکٹر الیاس رانا، فلم پروڈیوسر ملک طارق،صفدر ملک اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ 
اداکار حیدر سلطان راہی اور مسعود بٹ نے فلم عشق بدمعاش کے پوسٹر کی رونمائی کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود بٹ نے کہا کہ پنجابی فلموں کے دلدادہ افراد آج بھی موجود ہیں اس فلم کا موضوع خوبصورت ہے امید ہے دیکھنے والوں کو پسند آئے گی،اداکار حیدر سلطان راہی نے کہا کہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے نئے چہروں کو چانس دیا گیا ہے میوزک بھی بہترین ہے ۔

فلم ڈائریکٹر الیاس رانا نے کہا کہ اس فلم شوٹنگ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی ہے اس فلم پر کافی محنت کی گئی ہے۔

فلم عشق بدمعاش کی نمایاں کاسٹ میں اداکار حیدر سلطان راہی, دیا جٹ، اداکار جہانگیر جانی، سیف علی خان اور دیگر شامل ہیں فلم کے ڈائریکٹر الیاس رانا جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں یہ فلم چودہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔