شمالی وزیرستان، دلہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجےجاں بحق

Aug 11, 2023 | 00:34:AM
شمالی وزیرستان، دلہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجےجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں دلہا کی فائرنگ سے تین کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں چھوٹا دتہ خیل برکلی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کی فائرنگ سے اُس کے تین سگے بھتیجے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں دوآبہ اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی 

اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ دلہے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم ملزم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔