کیا اسمارٹ فون کی نیلی روشنی واقعی آپ کی نیند خراب کرتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایک دہائی سے یہ بات عام ہے کہ موبائل فون، ٹی وی اور کمپیوٹر کی نیلی روشنی ہماری نیند کو خراب کرتی ہے لیکن حالیہ تحقیق اس تصور سے اتفاق نہیں کرتی اور نیند میں خلل کی کچھ اور وجوہات بتاتی ہے۔
ایک تجربے کے دوران رپورٹر نے نیند بہتر بنانے کے لیے انتہائی اقدامات کیے جن میں نیلی روشنی روکنے والے چشمے پہننا، کمرے کو مکمل اندھیرے میں رکھنا اور صرف موم بتی کی روشنی استعمال کرنا شامل تھا۔ تاہم نتائج سے یہ واضح نہیں ہوا کہ صرف نیلی روشنی ہی نیند میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات جیمی زائٹزر کے مطابق عام حالات میں موبائل فون یا اسکرین سے نکلنے والی روشنی اتنی کم ہوتی ہے کہ یہ نیند پر بڑا اثر نہیں ڈالتی۔
تحقیق کے مطابق نیند میں تاخیر زیادہ سے زیادہ چند منٹ (تقریباً 9 منٹ) ہو سکتی ہے اور سورج کی روشنی کے مقابلے میں موبائل اسکرین کی روشنی انتہائی کم ہوتی ہے۔