ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ 

Apr 11, 2026 | 21:00:PM
ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بروز اتوار دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے  12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف اہم شاہراہوں پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ، اعلامیے کے مطابق کوڑ فورٹ، خرگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچ اور گومل زام ڈیم جانے والے راستوں سمیت جنوبی وزیرستان اپر کی حدود تک آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ جنڈولہ بازار بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ اسٹیٹس اب پہلے سے زیادہ پرکشش، نیا ڈیزائن سب کو چونکا دے گا