پی ایس ایل الیون میں پہلی مرتبہ حیدر آباد اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئے، کراچی کنگز کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج پی ایس ایل الیون میں پہلی مرتبہ حیدر آباد اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ حیدر آباد نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیدر آباد کے حسن خان نے 20 ویں اوور کی پہلی بال پر وننگ سٹروک لگایا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور حیدر آباد کے میچ میں حیدر آباد نے پہلے کھیلنے والی کراچی کنگز کو 11 اوورز میں صرف 87 رنز بنانے دیئے لیکن 20 اوور ختم ہوئے تو کراچی کنگز 188 رنز بنا چکے تھے اور ان کی 8 وکٹیں گری تھیں۔
یدر آباد کنگز مین نے 189 رنز کے تعاقب کا آغاز بہتر رفتار سے کیا اور 3 اوورز میں 36 رنز بنا لئے ۔ کیپٹن لیبوشین تیسرے اوور کی پانچویں بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
5 اوورز میں حیدر آباد نے 64 رنز بنا لئے۔ ابتدائی بہتر پرفارمنس کے بعد حیدر آباد کی پانچ وکٹیں وقفےوقفے سے گریں تو کچھ دیر کے لئے حیدر آباد ہدف سے دور ہوتی دکھائی دی لیکن اس کے بعد ایک بار پھر اوپر تلے کئی بالز باؤنڈری پار کر گئیں تو میچ ایک بار پھر حیدرآباد کے حق میں ہو گیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ
کیپٹن مورنوس لیبوشین نے آج غیر معمولی آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں معین علی کو 2 چھکے اور 1 چوکا مار دیا۔
تیسرے اوور میں لیبوشین نے خوشدل شاہ کو مسلسل 2 چوکے مارے لیکن تیسری شاٹ اونچی لگ گئی اور وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کنگز مین کی جانب سے حسان خان اور عرفان خان بالترتیب 33 اور 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
معاذ صداقت 37، عثمان خان 27، کپتان مارنس لبو شین 26، کوشل پریرا 17، صائم ایوب 6 اور گلین میکسویل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایڈم زیمپا، سلمان آغا، خوشدل شاہ اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ کا ٹاس
آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں حیدر آباد کنگز مین اور کراچی کنگز پی ایس ایل کے گیارھویں سیزن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے آئے تو چار میچ ہار چکے حیدرآباد کنگز مین گزشتہ میچ میں کراچی کنگز سے پٹ چکے تھے، آج ان کے لئے حساب برابر کرنے کا موقع تھا۔
میچ کا ٹاس حیدر آباد کے کیپٹن مورنوس لیبوشین نے جیتا اور انہوں نے کراچی کنگز کو بیٹنگ آفر کر دی۔
کراچی کنگز کی بیٹنگ
پی ایس ایل سیزن الیون میں آج کا دن ابتدا میں مونوس لیبوشین کے لئے اچھا ثابت ہوا۔ وہ کراچی کنگز کے ساتھ میچ میں ٹاس بھی جیت گئے اور ان کا کراچی کنگز کو بیٹنگ دینا بھی بہتر فیصلہ ثابت ہوا۔ کنگز نے 10 اوورز میں 77 رنز بنائے اور ان کے 3 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔ 11 اوورز ختم ہوئے تو کنگز کا مجموعہ 87 ہو گیا تھا۔
کراچی کنگز کے اوپنر 2 رنز بنا کر پہلے اوور کی چوتھی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوا کر دباؤ میں آئے کنگز 11 اوورز تک دباؤ میں ہی رہے۔
ون ڈاؤن آنے والے سلمان علی آغا چھٹے اوور میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: "لاہور مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ " 16 اور 17 اپریل کو ہوگی
محمد وسیم 8 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکے مارے۔
میچ کا پہلا چھکا 11 ویں اوور میں اعظم خان نے مارا۔
11 اوورز تمام ہوئے تو اعظم خان 14 رنز کے ساتھ اور سعد بیگ 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔
اس کے بعد اعظم خان نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 گیندوں سے 26 رنز بنائے۔
اعظم آؤٹ ہوئے تو معین علی نے گیم چینجر بیتنگ شروع کی۔ معین نے آج 15 گیندوں سے 44 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔
معین علی کی تیز ترین ففٹی بنتے بنتے رہ گئی
معین علی آج میچ میں پی ایس ایل کی 11 سالہ تاریخ کی تیز ترین ففٹی بنانے سے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئے تھے جب ان کی چھکا مارنے کی کوشش ناکام ہوئی اور وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔
خوشدل 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور عباس آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے۔

حیدرآباد کی باؤلنگ
حنین شاہ نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
محمد علی نے 35 رنز دیئے اور 2 وکٹیں لیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
