امریکا کا منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے پر اتفاق، ایرانی دعویٰ

Apr 11, 2026 | 19:45:PM
امریکا کا منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے پر اتفاق، ایرانی دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

رائٹرز رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس اقدام کو واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔

 سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ان اثاثوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی یقینی فراہمی سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے،امریکا نے اس حوالے سے اثاثے منجمد کرنے یا جاری کرنے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن سعودی عرب پہنچ گیا