ہم دین پر اصل روح کے مطابق عمل نہیں کرتے؛علی طاہر
4 شادیوں سے زیادہ دین پر عمل نہیں کرتے,دوسری شادی مرد کیلئے کبھی مثالی صورت نہیں ہوتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکار علی طاہر کا کہنا ہے کہ ہم دین پر 4 شادیوں سے زیادہ عمل نہیں کرتے جبکہ دوسری شادی مرد کے لیے کبھی مثالی صورت نہیں ہوتی اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علی طاہر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی،پروگرام کے دوران انہوں نے اسلام میں دوسری شادی کی اجازت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
علی طاہر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم بعض اوقات بنیادی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، ہم دین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت کی بات کی جائے تو یہ اجازت مخصوص حالات میں دی گئی ہے اور اس کے ساتھ برابری اور انصاف کی شرط رکھی گئی ہے، جو کہ انتہائی مشکل ہے۔ مردوں کو اس حوالے سے تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ انصاف کرو، اگر کوئی شخص دوسری شادی کر رہا ہے تو اسے باہمی رضامندی سے کرنی چاہیے یعنی شوہر اور دونوں بیویاں اس پر متفق ہوں تو ہی آگے بڑھنا چاہیے۔
پروگرام میں موجود سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اس موقع پر کہا کہ میں نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا جہاں تینوں فریق دوسری شادی پر خوشی سے متفق ہوں،دوسری شادی کبھی بھی ایک مثالی صورتِ حال نہیں ہوتی اور اکثر کامیاب بھی نہیں رہتی۔
یہ بھی پڑھیں:مرتضٰی حسن سے مستانہ تک،بچھڑے 15برس بیت گئے
واضح رہے کہ معروف اداکار علی طاہر سینئر فنکار، نعیم طاہر اور معروف ریڈیو میزبان یاسمین طاہر کے صاحبزادے ہیں، وہ سابقہ اداکارہ وجیہہ طاہر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔