آج کا پکوان: تندوری گوبھی

Apr 11, 2026 | 15:02:PM
آج کا پکوان: تندوری گوبھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تندوری گوبھی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: پھول گوبھی آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ۔

 چاٹ مصالحہ  ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن ۲؍ بڑے چمچے، زردے کا رنگ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: گوبھی کے پھول کو علیحدہ کرکے صاف دھو لیں اور نمک ملے ہوئے اُبلتے ہوئے پانی میں ۴؍ سے ۵؍ منٹ اُبال لیں، چولہے سے اتار کر ڈھانک کر رکھ دیں۔

۵؍ سے ۷؍ منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر چھان لیں، دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اچھی طرح پانی نکل جائے۔

 بیسن کو خوشبو آنے تک توے پر ہلکی آنچ پر بھونیں، پھر اسے پیالے میں نکال کر اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، زردے کا رنگ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

اب اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال کر پیسٹ بنالیں، گوبھی اچھی طرح ٹھنڈی ہوجائے تو تیار کئے ہوئے مصالحے کے پیسٹ سے میرینیٹ کر رکھ دیں۔

 اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری پر گرم کرلیں ا ور میرینیٹ کئے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو جالی پر رکھ دیں، نیچے والے شیلف میں ٹرے رکھ دیں تاکہ میرینیشن محفوظ کرسکیں۔

 ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بیک کرکے گوبھی نکال لیں اور اس پر نیچے سے جمع ہونے والا مصالحہ ڈال دیں، گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔