کتا ٹیچر سے پڑھنے لگا،سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچادی

Apr 11, 2023 | 08:54:AM
ایک خاتون ٹیچر اپنے پالتو کتے کو پڑھاتے ہوئے نظر آرہی ہے اور کتا ان کی باتوں پر عمل بھی کر رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایک خاتون ٹیچر اپنے پالتو کتے کو پڑھاتے ہوئے نظر آرہی ہے اور کتا ان کی باتوں پر عمل بھی کر رہا ہے۔

جانوروں میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اکثر اپنے مالکوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان سے کئی چیزیں با آسانی سیکھ بھی لیتے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاتون نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرسی پر بیٹھی نظر آرہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں کچھ کارڈز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: اسٹیج پر دلہن کی ہوائی فائرنگ پر دلہا سہم گیا,وڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج 

خاتون نے ان کارڈز پر کچھ ہدایات تحریر کی ہوئی ہیں، جنہیں دیکھ کر کتا سمجھنا شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون یہ کارڈز کتے کو دکھاتی ہے جسے دیکھ کر کتا ان ہدایات پر عمل کرنا شروع کردیتا ہے۔