تحریک انصاف کے منحرف ارکان آج ووٹنگ میں حصہ لیں گے یا نہیں?اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی آج وزیر اعظم کے الیکشن کیلئے ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ان کو پارٹی قیادت سے اس سلسلے میں کوئی واضع ہدایت نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق منحرف ہونیوالے ارکان سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ انکو قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کےبارے میں کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔
منحرف ہونے والے بیشتر ارکان اپنے حلقوں میں گئے ہوئے ہیں جہاں وہ رمضان المبارک کے دن گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیا وزیر اعظم کون ؟ فیصلہ آج ہوگا
مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں شہبازشربیف نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں اور مصروف دن گزارا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کے بعد۔۔منحرف ارکان کا عمران خان پر بڑا وار