وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک )وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کا تبادلہ کر کے انہیں صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے نبیل احمد اعوان پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔
دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے دفاعی پیداوار ڈویژن میں تقرری کی گئی ہے، میجر جنرل ابوبکر شہباز ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن مقرر کئے گئے ہیں، میجر جنرل ابوبکر شہباز کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن/سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، تقرری فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی 2 روز کیلئے بندش کا نوٹیفکیشن جاری