سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

Sep 10, 2025 | 18:15:PM
 سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود 26 سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید 2 دن کیلئے بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، طلبہ کے لیے دو روزہ تعطیل ہوگی جبکہ تدریسی عملہ حاضری یقینی بنائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، سکول بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 سکول بند رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی داؤد جتوئی گرفتار