قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف،ایاز صادق کاقطری سپیکر کے نام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قطر کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر حسن بن عبداللّٰہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں سپیکر ایاز صادق نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ (یواین) چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت ریاستی خودمختاری کے تقدس پر کھلا حملہ ہے، عالمی امن کے لیے سرحدوں کا احترام بنیادی شرط ہے،ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے،عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کی فوری اور دوٹوک مذمت کرے،قوانین پر مبنی عالمی نظامِ امن کا تحفظ ناگزیر ہے۔
خط میں سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قطر خطے میں امن اور سفارتکاری کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ عالمی برادری قطر پر جارحیت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، ایاز صادق نےقطر کی عوام اور شوریٰ کونسل سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں قطری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، قطر روایتی استقامت اور وقار سے اس آزمائش پر قابو پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن:وزیر صحت حلف برداری کےبعدبیہوش ہو کر گر پڑیں،ویڈیووائرل