طوفانی بارش، کراچی میں اربن فلڈنگ کے مناظر ، پانی گھروں میں داخل
ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب،گلشن حدید، کورنگی ، نشتر بستی اور سہراب گوٹھ بھی ڈوب گیا،درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر چھوٹے بڑے نالے بھی بھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کےبعد صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہرقائد میں اربن فلڈنگ کے مناظر ہیں ، دیاں ابل پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے۔
پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب آگئے ،گلشن حدید، کورنگی کاز وے ، نشتر بستی ،شفیق کالونی اور سہراب گوٹھ بھی ڈوب گیا۔درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہوگئیں۔
Metro Star Gate - Karachi #KarachiRain #KarachiRains #KarachiWeather #Urbanfloods pic.twitter.com/HmoK1BzPqc
— Abdul Aziz - Noman (@nomanaziz83) September 9, 2025
چیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پر پاک فوج مددکیلئے پہنچ گئی۔رینجرز اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں ۔سپر ہائی وے شہباز گوٹھ سے 9 بچوں سمیت 12 افرادمحفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔
اے میرے اللہ شہرے کراچی پر اپنا خصوصی فضل اور کرم فرما۔ آمین ????#karachi #KarachiRains pic.twitter.com/X63l0p2xpM
— Fahad A butt (@fahadali_butt) September 9, 2025
تھڈو ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند
کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد تھڈو ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ،، پانی موٹروے ایم9 تک پہنچ گیا۔ سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ،سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے مکین پھنس گئے۔
This is Lyari river tonight
— Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) September 9, 2025
Now imagine if we let the rivers flow
Karachi is blessed with natural drainage but instead of building a beautiful city of rivers Karachi has turned into a hideous concrete jungle
You build housing societies on rivers then spend billions on drainage pic.twitter.com/9HCyFkQ6VF
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات سڑکوں پر گزاری
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات سڑکوں پر گزاری۔ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،ایم نائن موٹروے ، لیاری ندی اور ملیر ندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کہا، شدید بارش کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ملیر ندی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا۔ نکاسی آب کی کوشش جاری ہے۔ چار مقامات پر ریلیف کیمپ بنا دیے گئے۔
محکمہ مو سیمیات نے کراچی میں تیز بارش 11ستمبر تک برسنے کی پیش گوئی کر دی ۔