مسلم لیگی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے,دیگیں اٹھا کر بھاگ گئے 

Oct 10, 2023 | 22:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جڑانوالہ ،نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے ورکر کنونشن میں مسلم لیگی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے۔جب کھانا نہ ملا تو دیگیں اٹھا کر بھاگ گئے ۔

جڑانوالہ میں مسلم لیگی راہنماؤں نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے پریس کانفرنس اور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا،مسلم لیگی راہنما خرم دستگیر خان ،چوہدری جعفر اقبال اور طلال چوہدری نے پریس کانفرنس بھی کی۔کنونشن میں مسلم لیگی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے۔لیگی کارکنان کو جب کھانا نہ ملا تو دیگیں اٹھا کر بھاگ گئے ۔کھانے کے لیے ایک دوسرے سے تلخ کلامی بھی کرتے دیکھائی دیئے۔