عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

Oct 10, 2022 | 17:48:PM
عالمی منڈی، سونے کی قدر میں کمی، پاکستان، فی تولہ سستا ہوگیا،
کیپشن: سونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 1لاکھ 43 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 600 روپے سستاہوکر 1لاکھ 22 ہزار 685 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1570 روپے پر آگئی۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر اور درہم کی قیمتوں میں کمی کے بھی اثرات ہوئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی سے 1677 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل