بختاور بھٹو زرداری کا بڑا بیٹا ایک سال کا ہو گیا سوشل میڈیا پر پوسٹ جا ری

Oct 10, 2022 | 11:41:AM
فائل فوٹو
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری کا بڑا بیٹا ایک سال کا ہو گیا سوشل میڈیا پر پوسٹ جا ری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر، آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کا بڑا بیٹا ایک سال کا ہو گیا ہے۔بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کے بڑے بیٹے کی آج پہلی سالگرہ ہے، میر حاکم محمود چوہدری گزشتہ سال 10 اکتوبر 2021 کو دبئی میں پیدا ہوا تھا۔

بختاور بھٹو کے شوہر،  محمود چوہدری نے بیٹے کو پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس پر محمود چوہدری کا لکھنا ہے کہ ’ہِپ ہِپ ہُرے، آج آپ کی برتھ ڈے ہے‘۔

اس موقع پر بختاور بھٹو نے بیٹے کی نئی تصویر جاری کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بختاور بھٹو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ خدا کی طرف سے ہماری سب سے بڑی نعمت کو  سالگرہ مبارک،  ہمارا پہلا بیٹا میر حاکم جس نے ہمیں والدین کہلانے کا اعزاز دلایا۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔