ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑیاں پہننے کی وجہ بیان کر دی

Nov 10, 2025 | 11:54:AM
ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑیاں پہننے کی وجہ بیان کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑی پہننے کی وجہ بیان کردی۔

 بولی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ دو گھڑیاں پہنتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقت کی طرح خاندان کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

 ایک خصوصی انٹرویو میں اداکار نے فلموں، فیملی اور گھڑیوں کے شوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے بتایا کہ مصروف شیڈول کے باوجود وہ ہمیشہ اپنے خاندان کے لیے وقت نکالتے ہیں

۔ انہوں نے کہا کہ “جب میں کام نہیں کر رہا ہوتا تو فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔

 میرے لیے اصل لگژری یہ ہے کہ سب ایک میز پر بیٹھ کر کھانا کھائیں، یہی سب سے قیمتی لمحہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت

ابھیشیک بچن نے بتایا کہ انہیں گھڑیوں کا شوق اپنے والد امیتابھ بچن سے وراثت میں ملا۔

 انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، میرے والد پہلے دو گھڑیاں پہنا کرتے تھے، اب عمر کی وجہ سے نہیں پہنتے، مگر میں نے یہ عادت سنبھال لی ہے۔

میں بھی اب دو گھڑیاں پہنتا ہوں، ایک بھارتی وقت کی اور دوسری سوئس وقت کی، یہ میری ماں (جیا بچن) کو خراجِ عقیدت ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس او میگا برانڈ کی 40 سے زائد گھڑیاں ہیں، جن میں سے کچھ انہیں تحفے میں ملی ہیں جبکہ کئی انہوں نے خود خریدی ہیں۔

ابھیشیک بچن نے بتایا کہ “گھڑی میرے لیے صرف ایک چیز نہیں، بلکہ یادوں، درستگی اور خوبصورتی کی علامت ہے۔

 اداکار کا ماننا ہے کہ وقت کی قدر اور خاندان کے ساتھ لمحے گزارنا ہی زندگی کی اصل کامیابی ہے۔