پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا

تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں ٹرین آپریشن   گرما کے اوقات کارپرچلایا جائے گا

Nov 10, 2025 | 10:39:AM
پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد)انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔
 تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔
سابقہ ٹائم ٹیبل (15 اپریل 2025 تا 14 اکتوبر 2025) آج 10 نومبر 2025 سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔
 ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریباً 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق یہ اقدام وقتی نوعیت کا ہے،جیسے ہی انجینئرنگ و سگنلنگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ٹرینوں کی آمدورفت حسبِ معمول بحال کر دی جائے گی،مسافر روانگی سے قبل اپنی ٹرینوں کے تازہ ترین اوقات کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے۔