پی ٹی آئی کا سینیٹر اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

Nov 10, 2022 | 00:24:AM
سینیٹ، تحریک انصاف، نئی حکمت عملی، سینیٹر اعظم سواتی، اپوزیشن لیڈر، امکان ظاہر
کیپشن: اعظم سواتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ظاہر کردیا۔
 ذرائع کے مطابق سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپویشن لیڈر منصب پر لایا جائے گا، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کےلئے چیئرمین سینیٹ کو مراسلہ لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر، ن لیگ کے رہنما امتیاز اظہر باگڑی گرفتار