فیصل آباد :ڈاکو سمن آباد کے علاقے میں گھر سے 1 کروڑ روپے لے اُڑے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم ڈاکو ایک شہری کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 60 لاکھ روپے نقدی، 11 تولہ طلائی زیورات، 6 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور غیر ملکی کرنسی بھی ساتھ لے گئے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں شہری سلیم اقبال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب بھیج دیا