آزادکشمیر ، جیپ کھائی میں جاگری، 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق

May 10, 2026 | 19:12:PM
آزادکشمیر ، جیپ کھائی میں جاگری، 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آزاد کشمیر کے علاقے بٹگراں میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوران جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

وادی نیلم کے ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جیپ کنڈل شاہی سے بٹگراں، جاگراں ویلی کی جانب جا رہی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ: اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے