کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج سروسز ہسپتال میں چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) کیمپ جیل کا ایک قیدی سروسز ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قیدی محمد علی کو طبیعت ناساز ہونے پر علاج معالجے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے نئی سہولیات کا اعلان