جرمنی،پاکستانی کھلاڑی کا کراٹے میں گولڈ میڈل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں ہونے والے معروف کراٹے ایونٹ Zwönitztalpokal میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
راجہ ریحان نے جرمن کلب Bushido Chemnitz کی نمائندگی کی اور Kumite U30/U35 -80KG کیٹیگری میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ میں اپنے حریفوں پر مکمل برتری ثابت کی۔
پہلی فائٹ میں راجہ ریحان نے Ingo Schäfer کو 0-6 سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ Marcel Koch سے ہوا جہاں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔
فائنل میں راجہ ریحان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے Timur Manuev کو 0-9 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
راجہ ریحان کی گزشتہ تین ہفتوں کی بین الاقوامی کارکردگی بھی انتہائی شاندار رہی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں کلین سویپ