محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر مملکت خارجہ سے ملاقات، تجارتی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی وزیر مملکت نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے تجارت، کاروبار اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور بنگلہ دیشی سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:عاصم افتخار
ملاقات میں بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹری محمد نذر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔