امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث کونسل کا اجلاس پہلی مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ارکان ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور جنگ کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس 16 فروری کو منعقد ہوا تھا، تاہم حالیہ کشیدہ حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معمول کے اجلاس معطل رہے۔
اجلاس میں معاشی دباؤ، عوامی مسائل اور جنگ کے بعد کی حکمتِ عملی سے متعلق اہم امور زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں بھارت کیخلاف شاندار فتح، جی ایچ کیو میں آج پر وقار تقریب