دوسری جنگ عظیم میں تمام سوویت ریاستوں نے مل کر دشمن کیخلاف فتح میں حصہ ڈالا،روسی سفیر

May 10, 2025 | 21:38:PM
دوسری جنگ عظیم میں تمام سوویت ریاستوں نے مل کر دشمن کیخلاف فتح میں حصہ ڈالا،روسی سفیر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) روس کی دوسری جنگ عظیم کی عظیم فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

 روسی سفارت خانے کے عشائیے میں سوویت یونین کے اتحادی وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی عشائیے میں شریک وسطی ایشیائی سفارتکاروں, پاکستان میں روسی شہریوں کی بڑی تعداد نے امورٹل رجمنٹ مارچ میں شرکت کی۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم لڑنے والے اپنے آباو اجداد کی تصویر اٹھا رکھی تھیں۔

اس موقع پر سوویت جنگی اتحادی وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں نے سفارت خانے میں یادگاری پودے بھی لگاے عشائیے سے خطاب میں روسی سفیر البرٹ خورئیو نے کہا کہ عظیم فتح اچھائی کی برائی پر فتح تھی اس جنگ میں تمام سوویت ریاستوں نے مل کر دشمن کے خلاف فتح میں حصہ ڈالا اس موقع پر سوویت اتحادی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے سفیروں نے دوسری جنگ عظیم میں اپنے اپنے ممالک کے کردار, حصہ و قربانیوں پر روشنی ڈالی, عشائیے میں روسی ثقافتی فنکاروں اور بچوں نے روسی زبان میں نغموں پر رقص سے شرکاء کو بیحد محظوظ کیا جبکہ آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کیجانب سے جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزی، ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ