بھارت کیجانب سے جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزی، ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ

May 10, 2025 | 21:18:PM
بھارت کیجانب سے جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزی، ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دنوں سے جاری کشیدگی میں کمی آتے ہے ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگئی، دونوں ممالک کے درمیان کچھ گھنٹے پہلے ہونے والا ’’ جنگ بندی معاہدہ‘‘بھی کام نہ آسکا ، بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ 

 بھارت نے  جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی خلاف ورزی کردی ، دو ہفتوں سے خطے اور دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے معاہدے سے خطے میں امن و امان کی صورتحال اب بھی غیریقینی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دنوں کشیدہ صورتحال کے بعد چند گھنٹے پہلے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی،بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد بچے زخمی ہوئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے 20 کلو میٹر دور آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 دشمن فورسز کی جانب سے برنالہ اور چھمب سیکٹر پر شدید گولہ باری کی ،بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد دیہات متاثر ہوئے جبکہ  عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،بھارتی افواج کی تحصیل برنالہ کے پرامن دیہات پر بلااشتعال مارٹر شیلنگ جاری ہے،نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی بھی کی جارہی ہے،سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،فاع وطن کے لیے پاک فوج ہر دم تیار، دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ 

 خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپگنڈا شروع کیا اور اس کے بعد آبی جارحیت کی،بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے جہاں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی وہیں پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور بھارتی دعووں کو مسترد کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ بھارت ٹھوس ثبوت دینے کے بجائے پاکستان کے کئی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے، پاکستان نے ریٹیلیٹ کیا اور اس طرح یہ سلسلہ جواب الجواب چلتا آیا تاہم آج بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس کی تصدیق امریکی صدر نے بھی کہ لیکن اس کے باوجود بھارت نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معادے کی خلاف ورزی کی ، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پھر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کی گئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے اہم نکات سامنے آگئے