بھارت اورپاکستان کشیدگی کم کرنے کیلئےبراہ راست مذاکرات کریں: جی سیون

May 10, 2025 | 10:11:AM
بھارت اورپاکستان کشیدگی کم کرنے کیلئےبراہ راست مذاکرات کریں: جی سیون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جی 7 ممالک نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جی 7 ممالک نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے اور پرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان "تعمیری بات چیت" شروع کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ حکام سے متعدد بار رابطے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ اکبر! جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع کا ٹویٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال کو "شرمناک" قرار دیا جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ "ہمارا مسئلہ نہیں" ہے۔