جرمن قونصل خانے میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر یادگاری تقریب

May 10, 2025 | 00:41:AM
جرمن قونصل خانے میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر یادگاری تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)کراچی میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل خانے نے نیشنل سوشلزم سے آزادی اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ ایک یادگاری تقریب کے ذریعے منائی گئی۔

 اس موقع پر اتحادی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، جن میں فرانسیسی قونصل جنرل،  الیکسس شاہتانسکی، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی،  لینس ڈوم، اور قائم مقام امریکی قونصل جنرل کراچی،  ایمی ہوڈ اس موقع پر موجود تھیں۔وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل/ڈپٹی ہیڈ آف مشن کراچی، جناب آندریاس ویگنر اور جرمن قونصل، محترمہ آنیا کلوس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔یادگاری تقریب میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاں بحق ہونے والے لاکھوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ 

اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ماضی کو یاد رکھنے اور اس سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ "ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تاریخ سے سیکھیں۔ امن کو یقینی سمجھنا غلط ہے۔ یہ نازک ہوتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مکالمے، فہم و فراست اور انسانی وقار کے لیے غیر متزلزل احترام کے ذریعے محفوظ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا