سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ،خریداروں نے سر پکڑلئے

May 10, 2024 | 15:39:PM
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ،خریداروں نے سر پکڑلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 944 روپے بڑھا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 54 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت میں 2344 ڈالر ہے۔