بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

May 10, 2021 | 13:25:PM
بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بابراعظم کا ایک اور اعزاز۔ آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان کوپلیئرآف دا منتھ قراردےدیا۔اپریل2021 کے بہترین کھلاڑی کیلئے فخرزمان اورنیپال کے کوشال بھرتیل بھی امیدوار تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےاپنی منفرد بیٹنگ اور عمدہ سٹروک کھیلتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی۔بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر آگئے ہیں۔دوسری جانب  اسٹار بلے باز اور کپتان بابراعظم نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ایک درجہ ترقی کرکے 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔