اسرائیل  لبنان کے خلاف جارحیت  بند کرے، مقبوضہ علاقے خالی کرے، پاکستان

Mar 10, 2026 | 19:06:PM
 اسرائیل  لبنان کے خلاف جارحیت  بند کرے، مقبوضہ علاقے خالی کرے، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  پاکستان نے  لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی پاکستان کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان کے خلاف جارحیت بند کر کے تمام مقبوضہ علاقے خالی کرے۔ 

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج ایک بیان میں کہا، پاکستان لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ طاہر اندرابی نے کہا،  اس کے نتیجے میں سینکڑوں شہری جاں بحق اور تقریباً پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

 پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، اسرائیلی اقدامات لبنان کی حکومت کی جانب سے ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔یہ صورتحال خطے میں جاری سیکیورٹی اور انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے۔ تاکہ اسرائیلی فوجی جارحیت، شہریوں کو اندھا دھند نشانہ بنانے اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

ترجمان نے کہا،  پاکستان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل فوری، مکمل اور غیر مشروط طور پر تمام مقبوضہ لبنانی علاقوں سے انخلا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان اور وسیع تر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔