کشیدہ صورتحال: پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ

Mar 10, 2026 | 09:41:AM
کشیدہ صورتحال: پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کا آپریشن کشیدہ صورتحال کے باعث مسلسل متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10 پروازیں متوقع ہیں۔

اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے لیے 20 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہوگا یا مزید مہنگا؟ ماہر معاشیات نے بڑی پیشگوئی کردی

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ چکی ہے۔