جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل

Mar 10, 2026 | 09:16:AM
جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو بےمعنی قرار دےدیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےامریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے،خطے میں سلامتی یا تو سب کےلیےہوگی یا پھر کسی کےلیےنہیں۔

 ترجمان  نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیں گے، اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ری پبلکن ارکان سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی نہ کرتے تو ایران ایٹم بم بنا لیتا،ایران کی متبادل قیادت کا نام سوچ رکھا ہے لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا ۔

یہ بھی پڑھیں:جی سیون اجلاس؛ خام تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

 ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب اتنا مضبوط اور بہتر ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،امریکی فوج اتنی مضبوط ہے کہ اس کے قریب بھی کوئی نہیں۔

 امریکی صدر نے کہا کہ ایران کےمیزائل لانچروں پر 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے، ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہازوں کو تباہ کردیا ہے، ایران میں ڈرون بنانے کی تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں،ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت صرف10 فیصد رہ گئی ہے

 ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں ایسا لیڈرچاہتے ہیں جودنیا کے فائدے میں ہو، جنگ میں اپنی ٹائم لائن سے بہت آگے جارہے ہیں،ایران میں 47سال سے لوگوں کا قتل عام کیاجارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یوے ای اور قطربہت اسمارٹ اور مضبوط ہیں، ایران نے تیل سپلائی متاثر کی تو سخت جواب دیں گے،مجھے100فیصد یقین ہے ایران امریکا پر حملہ کرنے والا تھا۔