لیجنڈز لیگ کرکٹ: کھلاڑی دوحا پہنچ گئے

Mar 10, 2023 | 14:51:PM
لیجنڈز لیگ کرکٹ: کھلاڑی دوحا پہنچ گئے
کیپشن: ہ لیجنڈز لیگ کرکٹ 10 سے 20 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کئی ریٹائرڈ کرکٹرز ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کیلئے دوحا پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب اختر، سہیل تنویر اور عبدالرزاق دوحا پہنچ چکے ہیں جو کہ آج سے شروع ہونے والی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کرکٹرز بھی دوحا پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ 10 سے 20 مارچ تک کھیلی جائے گی۔