راولپنڈی: دو طلباء گروپس میں تصادم، مخالفین کا زخمیوں کو ہسپتال لیجاتے ہوئے حملہ، فوٹیج منظر عام پر

Mar 10, 2023 | 09:58:AM
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں دو طلباء گروپس میں تصادم کے معاملے پر مخالفین نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجانے پر دوبارہ حملہ کر دیا۔ خطرناک حملے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کیپشن: طلبا میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں دو طلباء گروپس میں تصادم کے معاملے پر مخالفین نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجانے پر دوبارہ حملہ کر دیا۔ خطرناک حملے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

 راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں دو طلباء گروپس میں تصادم ہوا، جس کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران مخالفین نے دوبارہ ہسپتال ہر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں کی برسات کر دی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی موجودگی میں ہسپتال عملے پر بھی تشدد کیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے واش رومز میں گھس کر جان بچائی۔ مشتعل طلباء کے ساتھ آئے افراد نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ فوٹیج میں مشتعل افراد کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی طور پر 3 طلباء زخمی ہوئے، ہسپتال پہنچ کر دوبارہ جھگڑا ہو گیا، 6 افراد ہسپتال کے باہر لڑائی میں زخمی ہوئے۔