معنی خیز سفار تکاری،امریکا نے پاکستان اور بھارت کی حمایت کردی

Mar 10, 2023 | 09:29:AM
معنی خیز سفار تکاری،امریکا نے پاکستان اور بھارت کی حمایت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے  پریس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا پاک بھارت بات چیت کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔

ضرور پڑھیں :امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے لیے چینی طریقے
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددملےگی جب کہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔