تحریک عدم اعتماد والے دن کوئی حکومتی رکن اسمبلی نہیں جائے گا۔اسد عمر نے حکمت عملی بتا دی

Mar 10, 2022 | 23:57:PM
تحریک عدم اعتماد۔اسمبلی۔حکمت عملی۔اپوزیشن۔انٹرویو
کیپشن: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا۔

ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہئے۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لائی ارکان پورے کرنا اپوزیشن کی ہی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیراعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئی سے ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدے پردستخط کیے گئے تھے معاہدے کے بہت سے نکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا۔

 یہ بھی پڑھیں۔جے یو آئی ارکان کی گرفتاری ،فضل الرحما ن کا ملک بھر میں سڑکیں بند کرنے کا حکم