ارکان اسمبلی کی گرفتاری ، جے یو آئی کی کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال

Mar 10, 2022 | 21:11:PM
جمعیت علمائے اسلام، ارکان اسمبلی، گرفتاری، جے یو آئی ، کارکنوں
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر جے یو آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے کارکنوں کے داخل ہونے پر پولیس کے آپریشن پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، جے یو آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیدی۔
جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو کال دے دی ہے،اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ،پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سینے پر گولی کھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ عمران نیازی نے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی جے یو آئی کے کارکن مسلم ٹائون موڑ پر جمع ہونا شروع ہو گئے کارکنوں نے سڑک بلاک کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں بلدیاتی انتخابات ۔۔الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا