پاکستان ،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز ۔۔ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 10, 2022 | 13:09:PM
پاکستان میچ ، ٹی ٹونٹی
کیپشن: پاکستان آسٹریلیا اور انڈیا کے کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے حوالے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز کے انعقاد کرانے کے لئے تیار ہیں۔نک ہاکلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کی میزبانی پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔ پہلے بھی اس طرح کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے ، لیکن اس کے لئے بی سی سی آئی کی رضامندی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے صدر رمیز راجہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ہر سال چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق رمیز راجہ اب بھی اپنی تجویز پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کچھ دیگر اہم بورڈوں کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی ہے۔ بی سی سی آئی اس سے پہلے رمیز راجا کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم سے ’’تھپڑ‘‘امام الحق نے حساب برابر کردیا