یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 5ووٹوں سے جیت جائیں گے، نبیل گبول

Mar 10, 2021 | 20:34:PM
یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 5ووٹوں سے جیت جائیں گے، نبیل گبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردارنبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی 5ووٹوں سے جیت جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جو حکومتی ارکان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کو چور، ڈاکو اور لٹیروں کا اتحاد کہتے تھے ،انہیں کے ایک رہنما عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا لالچ دے رہے ہیں،اگر حکومت ہمارے 7سینیٹرز توڑنے کا اعلان کررہی ہے تو یہ صحیح ہیں اور اگر ہم نے سینیٹ الیکشن میں انکے 17ارکان توڑے تو غلط ہے ، منافقت کی کوئی حد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی سینٹ کی پیشکش کرنا حکومت کا ناکامی کا اعتراف ہے اور پی ڈی ایم سے حمایت مانگ رہے ہیں، جو ناممکن ہے۔