سولرصارفین کیلئےدوہری بلنگ؛نیپرا قوانین اوراحکامات نظرانداز

Jun 10, 2026 | 11:47:AM
 سولرصارفین کیلئےدوہری بلنگ؛نیپرا قوانین اوراحکامات نظرانداز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)لیسکو نے سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ پر نیپرا قوانین اور وزارت پاور ڈویژن کے احکامات نظرانداز کر دیئے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے متعدد سولر صارفین کو اپریل میں نیٹ میٹرنگ پالیسی جبکہ مئی میں نیٹ بلنگ ریگولیشنز کی بنیاد پر بجلی کے بلز بھجوا دیئے گئے۔
کمپنی نے سولر صارفین کے کنکشنز کی دوہری بلنگ کر کے بلز کا اجراء کر دیا،اپریل میں یونٹ کیساتھ یونٹ کا ریلیف دیکر 25 روپے فی یونٹ بجلی خریدی گئی جبکہ ماہ مئی میں قومی ٹیرف کا نفاذ کر کے یونٹ کیساتھ یونٹ کا ریلیف ختم کر دیا گیااور ایکسپورٹ یونٹس کی 8 روپے پر بلنگ کی گئی۔
صارفین نے دوہرے بلز ملنے پر لیسکو کے مختلف دفاتر سے رجوع کرنا شروع کر دیاہے۔قبل ازیں لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر معاہدے کر کے بلنگ کی نئی پالیسی تیارکی اورلائسنس نیٹ میٹرنگ ہونے کے باوجود نیٹ بلنگ ریگولیشنز پر بلز کا اجراء کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے بیس فیصد اضافے کی تجویز
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری نے آٹھ فروری تک نیٹ میٹرنگ کا حکم دیا تھا،نیپرا نے بھی وزارت پاور ڈویژن کی درخواست پر ترامیم کرنے کی منظوری دی تھی لیکن منظوری کے باوجود لیسکو میں سولر صارفین کو بھاری بھرکم بلز جاری کر دیئے گئے ہیں۔