بجٹ:اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان،پنشن کے اخراجات کیلئے 1055 ارب مختص

Jun 10, 2025 | 18:43:PM
بجٹ:اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان،پنشن کے اخراجات کیلئے 1055 ارب مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہےکہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے،پنشن کے اخراجات کے 1055 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں  کہا کہ وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب ہوگی،جاری اخراجات کا تخمینہ 16286 ارب  تخمینہ ہے،پنشن کے اخراجات کے 1055 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا  حکومتبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی کوریج بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 6فیصد اضافہ مسترد، وزیراعظم نے 10فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی